2 مارچ 2014 - 20:30
صدر: ہمسايہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات پراصرار

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران اسلامي ممالک خاص طورپر ہمسايہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات کو مزيد مستحکم بنانے کا تہيہ کئے ہوئے ہے -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے پير کو تہران ميں سعودي عرب کے نئے سفير عبداللہ بن غرمان الشہري کي اسناد سفارت وصول کرنے کي غرض سے ہونےوالي ملاقات ميں کہا کہ علاقے اور عالم اسلام ميں دونوں ملکوں کا مقام بہت ہي اہم ہے-انہوں نے کہا کہ تہران اور رياض اپنے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ مضبوط بنانے کي توانائي رکھتے ہيں-صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ ايران اور سعودي عرب  کا باہمي تعاون پورے علاقے کي سلامتي اور استحکام کے لئے مفيد واقع ہوسکتا ہے-اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ آج علاقے اور بعض ديگر اسلامي ملکوں ميں جنگ و خونريزي کا بازار گرم ہے اور انتہا پسندي و دہشت گردي نے پورے خطے کے استحکام کو متاثر کرديا ہے-انہوں نے کہا کہ اسلامي مذاہب اور فرقوں کے درميان غيرمناسب اور غلط اختلافات نے علاقے ميں سب کے لئے ايک غلط ماحول پيدا کرديا ہے-صدر روحاني نے کہا کہ يقيني طور پر ايران اور سعودي عرب کے باہمي تعاون سے علاقے ميں حالات بہتر ہوسکتے ہيں –سعودي عرب کے نئے سفير عبدالرحمن بن غرمان الشہري نے بھي اس ملاقات ميں ايران اور سعودي عرب کے عوام کے تعلقات کو دونوں ملکوں کے روابط کو مزيد فروغ دينے کا اہم محرک قرارديا اور کہاکہ دونوں ملکوں کے حکام کے درميان جو عزم وارادہ پايا جاتا ہے اس کے پيش نظر تہران اور رياض کے تعلقات پہلے سے زيادہ مستحکم ہوں گے اور ايران اور سعودي عرب کے درميان حقيقي اور تاريخي اتحاد قائم ہوگا -......./169